• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ٹو ہسپتال میں پہلی مرتبہ برین ہیمرج کا 7گھنٹے طویل کامیاب آپریشن

ملتان (سٹاف رپورٹر ) نشتر ٹو ہسپتال میں پہلی مرتبہ برین ہیمرج کے مریض کا سات گھنٹے کے طویل آپریشن کامیاب ہوگیا ،دونوں پھولی ہوئی رشہ رگوں کو کلپ لگا کر بحال کردیا گیاجب کہ مریض آئندہ 24 گھنٹے کے اندر صحت یاب ہوکر ڈسچارج کرنے کا امکان ہے ۔ کوٹ ادو کے رہائشی محمد یوسف کی دونوں شہ رگیں غبارے کی طرح پھولی ہوئیں تھیںاور ان میں سے ایک شہ رگ پھٹ بھی چکی تھی، پروفیسر ڈاکٹر اعجاز نے مریض کو پہلے دوائیوں کے ذریعے نارمل کیا پھر فوری طور پر اسکا آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ۔
ملتان سے مزید