ملتان( سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن محفوظ پنجاب کے تحت سٹی ٹریفک پولیس ملتان کیجانب سے تعلیمی اداروں کے سامنے ٹریفک مینجمنٹ کیلئے ٹریفک ہیلپ والنٹئیرز پروگرام ( THV ) جاری ہےاس سلسلہ میں چیف ٹریفک آفیسر ملتان محمد کاشف اسلم نے ٹریفک ہیلپ والنٹئیرز سے ملاقات کی اور انہیں کیپ و سیشز پہنائے، سٹی ٹریفک پولیس ملتان کے ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے طلبہ کو منتخب کر کے ٹریفک مینجمنٹ کی تربیت دی گئی ہے۔