ملتان ( سٹاف رپورٹر) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی اور ضلعی آرگنائزر عون رضا انجم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب، قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ کے متوقع مشترکہ اعلامیے میں لازمی طور پر ایک خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کا دوٹوک مطالبہ شامل ہونا چاہیے، جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سید ندیم عباس کاظمی، سید غدیر شیرازی، سجاد نقوی، خرم جعفری، ڈاکٹر ناظم حسین اور دیگر موجود تھے۔