• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی و چوری کی متعدد واردارتیں

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گرد و نواح میں ڈکیتی اور چوری کی واردارتیں،تھانہ قادر پورراں کے علاقے انس جاوید سے تین ڈاکو اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل و موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ کینٹ ،قطب پور ،ممتاز آباد ،دہلی گیٹ کے علاقوں میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان شیراز راشد ،محمد غالب ،رضوان اقبال ،احسن خان ،محمد اکرام خان کے موبائلزفونز جھپٹا مارکر چھین کر فرار ہوگئے جبکہ تھانہ گلگشت کے علاقے مقصود ، نذیر احمد کے موبائلزفونز فہیم کی موٹرسائیکل بی زیڈ کے علاقے عامر کے گھر سے طلائی زیور و لیپ ٹاپ ڈی ایچ اے کے علاقے ذیشان کا موبائل صدر کے علاقے ناصر کی نقدی و موبائل قادر پورراں کے علاقے امجد کا موبائل نیوملتان کے علاقے مبشر علی کی نقدی 17ہزار و طلائی سونا محمد صفدر کی موٹرسائیکل اللہ دتہ کا سامان شاہ رکن عالم کے علاقے ثاقب فیاض کی نقدی 40ہزار محمد زمان ، محمد ارسلان سیتل ماڑی کے علاقے نظام الدین کے موبائلز فونز رقیہ بی بی کی نقدی 2لاکھ دہلی گیٹ کے علاقے غلام سرور کا موبائل بدھلہ سنت کے علاقے احمد علی کی بکریاں وسیم فضل کا سامان صغیر احمد کی تار منظور حسین کے فصل تل حرم گیٹ کے علاقے سعد اللہ کینٹ کے علاقے عمر فاروق ، شہریار ساجد کے موبائلزفونز چہلیک کے علاقے شہزاد سلیم مظفر آباد کے علاقے زبیر احمد کی موٹرسائیکلیں بابر علی کی نقدی و موبائل قطب پور کے علاقے امیر حمزہ شاہ شمس کے علاقے محمد شاہد سامان نعیم جمیل بکری عمران کا توکہ مشین ممتاز آباد کے علاقے راشد اور ناصر حنیف کے موبائل فونز چوری ہوگئے۔
ملتان سے مزید