ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو نے الیکٹریسٹی نیوکنکشن (ENC) سسٹم کو فوری طور پر ختم کرنے اور تمام نئے کنکشن سمیت دیگر متعلقہ کام صرف الیکٹرانک آپریشنز (E-Ops) سسٹم اور میپکو سمارٹ ایپ کے ذریعے انجام دینے کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔چیف انجینئرکسٹمرسروسز میپکو سید جوادمنصوراحمد کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام ای۔این۔سی سے متعلقہ ڈویلپمنٹ، مینٹیننس اور ٹاسک کو روک دیاگیاہے۔ تمام وسائل اور عملہ اب ای۔اوپس سسٹم پر منتقل کیا جائے گا تاکہ ادارے کی ڈیجیٹل کارکردگی کو مزید مؤثر اور جدید تقاضوں کے مطابق بنایا جا سکے۔