• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر یونیورسٹیز میگا ایونٹ کا آغاز آج، 7 اکتوبر تک جاری رہیگا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) مشیر کھیل وامور نوجوانان مینامجید بلوچ نے کہاہے کہ محکمہ کھیل انٹر یونیورسٹیز میگا ایونٹ کا آغار کر رہاہے یکم اکتوبر سے سات اکتوبر تک جاری رہے گاجس میں بلوچستان بھر سے چودہ یونیورسٹیوں کے 1420کھلاڑی مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے جن میں 500خواتین کھلاڑی بھی شامل ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر سیکرٹری کھیل وامورنوجوانان درا بلوچ ڈی جی کھیل یاسر بازئی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ میں کرکٹ،بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس سمیت دیگر کھیلوں میں کھلاڑی اپنے جوہر دکھائیں گے ٹورنامنٹ یکم اکتوبر سے سات اکتوبر تک جاری رہے گا نومبر میں لورالائی،قلات اور رخشان ڈویژن میں سپورٹس فیسٹیول ہوں گے محکمہ کھیل انٹر اسکولز ٹورنامنٹ کا بھی انعقاد کرے گا سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان درابلوچ کا کہنا تھا کہ محکمہ کھیل کا سالانہ بجٹ تیس کروڑ روپے ہے محدود بجٹ میں بلوچستان بھر میں مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا جاتا ہےمختلف گیمز کے لیے 86کوچزبھرتی کررہے ہیں یہ کوچز اسکولوں میں بچوں کو تربیت فراہم کریں گے۔
کوئٹہ سے مزید