• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئرپورٹ ولاز میں ایک سال سے پانی کی فراہمی بند،مکینوں کو مشکلات

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے علاقے ایئر پورٹ ولاز میں گزشتہ ایک سال سے پانی کی فراہمی بند ، علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، علاقے کے مکینوں نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ایک سال سے واسا کا ٹیوب ویل خراب ہونے کی وجہ سے وہ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ، علاقے کو ٹینکر مافیا کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ، واسا حکام کو بارہا مسئلے سے آگاہ کیا گیا مگر مسئلہ آج بھی جوں کا توں ہے جس سے علاقہ مکینوں میں بے چینی پائی جاتی ہے انہوںنے صوبائی حکومت اور واسا حکام سے مطالبہ کیا کہ مسئلے کا فوری طور پر نوٹس لیاجائے ٹیوب ویل کو ٹھیک کرکے علاقے کو پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
کوئٹہ سے مزید