• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات معاشرے کی بقا اور ترقی کیلئےسب سے بڑا خطرہ ہے،کرنل عمر

کوئٹہ (پ ر) اینٹی نارکوٹکس فورس کے تعاون سے بیورو آف کریکولم میں منشیات کے نقصانات اور ان کے تدارک کے حوالے سے سیمینار ہوا۔ جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ، طلباء اور محکمہ تعلیم کے افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سیمینار میں اینٹی نارکوٹکس فورس کے کرنل عمر نے جامع پریزنٹیشن دی ، انہوں نے کہا کہ منشیات نہ صرف فرد کی صحت بلکہ پورے معاشرے کی بقا اور ترقی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، اس لیے تعلیمی اداروں میں طلبہ کو اس لعنت سے بچانے کے لیے آگاہی مہم ناگزیر ہے۔ تقریب سے خطاب میں ڈائریکٹر بیورو آف کریکولم سعید احمد خان کا کہنا تھا کہ منشیات کے خلاف جنگ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری نہیں بلکہ اس میں اساتذہ، والدین اور معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
کوئٹہ سے مزید