• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانڈز اجراء سے 40 کروڑ ڈالرز حاصل کرنے کا ہدف مقرر

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )پاکستان نےانٹرنیشنل کیپٹل مارکیٹ میں واپسی کے اقدامات کے تحت بانڈز کے اجراء سے تقریباچالیس کروڑ ڈالرزحاصل کرنے کا ہدف مقررکردیا-یہ قرضہ چینی مارکیٹ میں پانڈا بانڈز یا انٹرنیشنل کیپٹل مارکیٹ میں پائیدار بانڈزجاری کرنے سےحاصل کیاجائےگا جبکہ رواں مالی سال پاکستان نے مجموعی طور پر یورو بانڈز کے ایک ارب اسی کروڑ ڈالرز کی ادائیگی بھی کرنی ہے۔وزارت خزانہ کی دستاویز کےمطابق حکومت تقریبا40 کروڑ ڈالرزبانڈز کے اجراءسےحاصل کرناچاہتی ہے،حکومت کاپانڈا بانڈزچینی کیپٹل مارکیٹ اورپائیدار بانڈز انٹرنیشنل کیپٹل مارکیٹ میں جاری کرنے کا ارادہ ہے -
اہم خبریں سے مزید