• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل سیکرٹری صنعت و پیداوار آصف سعید لغمانی کی تعیناتی میں 2 سال توسیع

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلے ، ایڈیشنل سیکرٹری  صنعت وپیداوار آصف  سعید  لغمانی کی تعیناتی میں 2 سال  توسیع  ، ٹیم لیڈ، فنانس اینڈ اکانومی،   نظام الدین ارشد مستعفی ،جنرل مینیجر آڈٹ نیشنل ڈویلپمنٹ سنٹر  محمد عمار کی خدمات سندھ کے سپرد،سیکشن افسر پروین مبارک کا  اقتصادی امور ڈویژن تبادلہ؛اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ جنرل محمد حمزہ قومی کمیشن  وقار نسواں  میں تعینات، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔ پاکستان کسٹم سروس کے گریڈ21 کے افسر آصف سعید خان لغمانی کی بطور ایڈیشنل سیکرٹری وزار صنعت وپیداوارتعیناتی میں دو سال کی توسیع کی گئی ۔ یہ توسیع 16ستمبر2025سے15ستمبر2027تک توسیع کی گئی ۔ٹیم لیڈ، فنانس اینڈ اکانومی، وزیراعظم آفس (پبلک) نظام الدین ارشد مستعفی ہوگئے ۔ وزیراعظم نےان کا استعفیٰ منظور کر لیا ۔
اہم خبریں سے مزید