• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول 4.7، ہائی اسپیڈ ڈیزل 4.4 روپے فی لٹر مہنگا

اسلام آباد( کامرس رپورٹر )حکومت نے پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے ، پیٹرول کی قیمت میں 4روپے 7پیسے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4روپے چار پیسے فی لیٹر اضافہ کیاگیا ہے، وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 268روپے 68پیسے فی لٹراورہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 276روپے 81پیسے فی لٹر ہوگئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ 15روز کےلیے یکم اکتوبر سے ہوگیا ہے،قیمتوں میں اضافہ اوگرا اور دیگر متعلقہ وزارتوں کی سفارشات کی روشنی میں کیاگیا۔
اہم خبریں سے مزید