• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد(عاطف شیرازی) اوگرانےایل پی جی فی کلو قیمت میں 6.71روپےکمی کردی جبکہ گیارہ اعشاریہ آٹھ کلوگرام کاگھریلو سلنڈر اناسی روپے چودہ پیسےمزید سستا کردیا،نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبرسے ہوگا-اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر79 روپے14پیسے سستا کیاگیاجس کےبعد ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 448روپے33 پیسے ہوگئی-نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے71پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 207روپے 49پیسے مقرر کی گئی ،ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید