اسلام آباد(تنویر ہاشمی ،کامرس رپورٹر ) ایف بی آر ماہ ستمبر میں ٹیکس ریونیو ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا اور 135ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا ، ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں ٹیکس ریونیو کا مجموعی شارٹ فال195ارب روپے تک پہنچ گیا ،ایف بی آر کا ماہ ستمبر کا ٹیکس ریونیو ہدف 1368ارب روپے تھا جس میں سےعبوری اعدادوشمار کے مطابق 1233ارب روپے ٹیکس ریونیورات گئےتک جمع کیاگیا، حتمی اعدادوشمار کے بعد ٹیکس ریونیومیںاضافہ کا امکان ہے,ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو 30ستمبر تک 40لاکھ سے زائد انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہو ئے ہیں۔