• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرحان غنی کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ ختم کرنے کی رپورٹ منظور

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشتگردی عدالت نے صوبائی وزیر سعید غنی کے بھائی ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی کیخلاف سرکاری ملازمین پر تشدد کے کیس میں پولیس کی دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ ختم کرنے کی رپورٹ منظور کرتے ہوئے مقدمہ سیشن کورٹ منتقل کر دیا۔ 

رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ پر کوئی دہشتگردی نہیں ہوئی، گواہوں نے بھی بتایا کہ کوئی فائرنگ نہیں ہوئی، صرف تکرار ہوئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق فرحان غنی و دیگر ملزمان انسداددہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے،پولیس کے تفتیشی افسر کی پیش کردہ رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ پر کوئی دہشتگردی نہیں ہوئی، گواہوں نے بھی بتایا کہ کوئی فائرنگ نہیں ہوئی، صرف تکرار ہوئی۔ 

عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔تحریری حکم نامے کے مطابق تفتیشی افسر کی جانب سے زیر دفعہ 497 بی ٹو کے تحت درخواست دائر کی گئی۔

تفتیشی افسر کے مطابق گواہان کا بیان شکایت کنندہ کے بیان سے متضاد ہیں، تفتیشی افسر نے ملزمان کو زیر دفعہ 497 بی ٹو کے تحت ضمانت پر رہا کیا۔

واضح رہے کہ عدالت نے گذشتہ سماعت پر گواہان کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا، تفتیشی افسر نے بتایا کہ گواہان دستیاب نہیں یا نہیں مل سکے۔

اہم خبریں سے مزید