اسلام آباد خصوصی نمائندہ ) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں مین جڑواں شہروں اور اور گردونواح میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔تاہم رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا ۔تاہم زیریں/وسطی سندھ میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جڑواں شہروں میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔