راولپنڈی ( نمائندہ جنگ) راولپنڈی کے سیشن کورٹس نے منشیات مقدمات کے پانچ سمگلروں کو مجموعی طور پر 45سال قید اور چار لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی، عدالت نے دسمبر 2023میں تھانہ صدر واہ کینٹ کے علاقہ سے ایک کلو دو سو گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار ملزم اشہان، اسی تھانے کی حدود سے رواں برس مئی میں ایک کلو 800گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کاشف نوید اور گزشتہ برس فروری میں واہ کینٹ کے علاقہ سے ایک کلو 260گرام چرس برآمد ہونے پر حراست میں لئے گئے مجرم رفیق خان کو فی کس 9 سال قید اور 0 8 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی، اسی طرح رواں برس مارچ میں تھانہ چونترہ کی حدود سے گرفتار ملزم زاہد محمود ایک کلو 650 گرام چرس ملنے کے جرم میں 9 سال قید اور 0 8 ہزار روپے جرمانہ اور گزشتہ سال تھانہ بنی کے علاقے سے ایک کلو 400گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار مجرم گوہر علی کو 9 سال قید اور 0 8 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔