• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ 24گھنٹوں میں شہر بھر سے 84 پیشہ ور گداگروں کو حراست میں لے لیا گیا

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) گزشتہ 24گھنٹے کے دوران شہر بھر سے 84 پیشہ ور گداگروں کو حراست میں لے لیا گیا، سی پی اوسید خالد ہمدانی کی ہدایت پر شہر بھر میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا، اور 24گھنٹوں میں شہر کے مختلف علاقوں سے 84 پیشہ ور گداگروں کو حراست میں لیا گیا، ان میں 59مرد،22 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں، پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائی کے لئے سپیشل سکواڈ تشکیل دیئے گئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ پیشہ ور گداگروں میں سے بیشتر چوری، منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں بھی ملوث ہوتے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید