راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پیسوں کے لین دین پر چچانے بھتیجے کو بے دردی سے ذبح کردیا، تھانہ پیرودھائی کو علی واحد نے بتایا کہ صفدرآباد میں میرے چچا اور بھائی علی احتشام کے درمیان دودھ کے پیسوں کی وجہ سے توں تکرار شروع ہوگئی میرا چچا شیرافضل غصے میں آگیا اور ساتھ پڑا ہتھوڑا اٹھا کر میرے بھائی علی احتشام کے سر پر مارنا شروع کر دیا جس سے میرا بھائی نیچے گر پڑا،اس دوران چچا شیر افضل ڈیرے کے اندر کمرہ میں ٹوکا اٹھا کے لے آیا اور زمین پر گرے ہوئے برادرم علی احتشام کی شہہ رگ کاٹ دی میرے شور شرابا کرنے پر میرے والد محمد سرور اور علی اسامہ آگئے جن کو دیکھتے ملزم شیر افضل ہتھوڑا پھینک کر موقع سے فرار ہو گیا برادرم علی احتشام انہی ضربات کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔