• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PFUJ(ورکرز)تیمارمیڈیکل ہسپتا ل کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں اور اسی تسلسل میں پی ایف یو جے (ورکرز) نے گزشتہ روز تیمار میڈیکل اینڈ کارڈیک ہسپتال (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ساتھ ایک اہم یادداشتِ مفاہمت (MoU) پر دستخط کئے جس کے تحت صحافیوں اور ان کے خاندانوں کو علاج معالجے کی مختلف سہولتوں پر خصوصی رعایت فراہم کی جائے گی۔ رعایتی سہولتوں میں کارڈیالوجی، جنرل اور پلاسٹک سرجری، ایمرجنسی، آئی سی یو، لیبارٹری، ریڈیالوجی (ایکس رے، سی ٹی اسکین، ایم آر آئی، الٹراساؤنڈ، او پی ڈی کنسلٹیشنز، فارمیسی، پیڈیاٹرکس، سائیکاٹری، اینستھیزیا، ای این ٹی، یورولوجی اور کووِڈ-19 پی سی آر ٹیسٹ سمیت متعدد خدمات شامل ہیں۔ 
اسلام آباد سے مزید