• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پوسٹ میں گریڈ سترہ کے تبادلے

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان پوسٹ میں گریڈ سترہ کے تبادلے عمل میں لائے گئے ہیں، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ راولپنڈی سٹی تحریک صدیق کو تبدیل کر کے ڈی ایس اسلام آباد اور ان کی جگہ مدیحہ آمنہ ساجد کو تعینات کیا گیا ہے، ڈی ایس اسلام آباد عاطف نوید کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ پوسٹماسٹر جنرل اسلام آباد سرکل، بیدار محمد خان کو پرنسپل پی ٹی سی اسلام آباد، چیف پوسٹ ماسٹر کراچی سٹی جی پی او اطہر الحق کو چیف پوسٹ ماسٹر کورنگی کراچی، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ایم ایس ٹی عقیل احمد کو ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ حیدرآباد لگایا گیا ہے، ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ کی منظوری سے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید