اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) اسلام آباد پولیس تھانہ سہالہ ٹیم نے انٹرپول کی مدد سے قتل کے مقدمے میں ملوث اشتہاری مجرم کوگرفتار کرلیا،گرفتار مجرم نے سال 2010 میں سہالہ پولیس کالج کے انسپکٹر راجہ ظہور کو اسلحہ آتشین سے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا اور وقوعہ کے بعد بیرونِ ملک فرار ہوگیا تھا،پولیس ٹیم نے جدید سائنسی و تکنیکی وسائل کے استعمال سمیت مقدمہ کی مو¿ثر تفتیش کرتے ہوئے اشتہاری مجرم ناصر محمود کو بیرون ملک سے ڈی پورٹ کروا کے گرفتار کیا۔