راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)موبائل فونزکی دکان کے مالک کو خنجر مار کر زخمی کردیاگیا، تھانہ صادق آباد کوارشد محمود نے بتایاکہ اپنے بیٹے معیز علی کی د کان میں ہمراہ حنین غفار موجود تھا کہ تیمور شاہ، بصیر شاہ اور عاشق شاہ ایک موبائل فروخت کرنے کے لئے آئے چونکہ تیمور شاہ وارداتی لڑکا ہے میرے بیٹے نے کہا کہ گارنٹی کے طور پر اپنے شناختی کارڈ کی کاپی دو تیمور شاہ نے کہا کہ محلہ داری کی بات ہے ہم کارڈ کی نقل نہیں دیں گے اسی دوران تیمور شاہ غصہ میں آگیا اور تینوں نے ہمیں گالی گلوچ کرنی شروع کر دی تیمور شاہ نے اپنی شلوار پوشیدنی کے نیچے پنڈلی کے ساتھ باندھا ہوا خنجر نکالا ، بصیر شاہ نے آہنی مکہ نکال لیا اور عاشق حسین نےپسٹل 30 بور نکال کر دو ہوائی فائر کئے اور بیٹوں کو تیمور شاہ نے خنجر سے معیز علی شدید زخمی کر دیا۔