راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) 15سالہ لڑکے کوزیادتی کے بعد مبینہ طور پرقتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ماراگیا،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ فوجی کالونی میں حسن خان کو ایک روزپہلے ایک مکان کی چھت پر زیادتی کرنے کے بعدچھری سے وار کرکے قتل کردیاگیاتھامقتول کے باپ کی مدعیت میں پیرودھائی پولیس نے ولید ولد فضل ربی سکنہ صوابی کے خلاف قتل اور زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاتھا،ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق پیرودھائی کے علاقہ میں رات گئے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی ،فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک ہواجبکہ اس کاساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگیا،ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت ولید کے نام سے ہوئی، جوایک روز قبل 15 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے مقدمہ میں مطلوب تھا، ملزم قتل کی واردات کے بعد فرار ہو گیا تھا جسکی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں، پولیس پارٹی سنیپ چیکنگ کے لئے علاقہ میں موجود تھی کہ ملزمان موٹر سائیکل پر آئے اور پولیس پارٹی کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی۔