راولپنڈی ،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) وارداتوں میں پھر تیزی ہو گئی۔شہریوں سے 2 گاڑیاں، 16 موٹرسائیکل چھین لئے گئے۔ راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی ،13موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی ،مویشیوں اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ، تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ نوازشریف پارک کے قریب محمد انور کے بیٹے کو دونامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے تشدد کانشانہ بنایااور اس کی بیٹی سے 15ہزارروپے اور موبائل چھین کر لے گئے،تھانہ صادق آباد کے علاقہ اے ایس ایف گیٹ کے قریب محمد قاصد وغیرہ سے گن پوائنٹ پرموٹر سائیکل ،3 موبائل اور 24ہزار روپے ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ شمس آباد میں بابر حسین سے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور18ہزار روپے ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ مری روڈ پر محمد عاقب سے اسلحہ کی نوک پر موبائل ،تھانہ چک لالہ کے علاقہ گلریزمیں صفدر حسین سے گن پوائنٹ پر موبائل اور سامان مالیتی اڑھائی ہزار روپے چھین لیاگیا۔عثمانیہ کالونی میں گل محمد کے گھر سے3موبائل اورٹیبلٹ ،قاضی روڈ پر ذیشان احمد کے گھرسے سامان مالیتی9لاکھ 60ہزارروپے ،چک بیلی روڈ پر عدیل کی بھینس چوری ہوگئی ۔ ادھروفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چوری کی7وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ ایک کار ، تین موٹر سائیکل چوری جبکہ ایک موٹر سائیکل ، موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی۔