راولپنڈی (خبر نگار خصوصی)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عثمان شوکت نے گزشتہ روز جیولرز کے احتجاجی کیمپ میں شرکت کی اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے غیر قانونی ٹیکسز اور ہراسانی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ جیولرز برادری سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے خطاب میں عثمان شوکت نے اس بات پر زور دیا کہ جیولرز کے لیے سیلز ٹیکس اور پوائنٹ آف سیل (POS) ڈیکلیریشنز کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سونے کی ٹریڈنگ کی بھی اجازت دی جائے تاکہ زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کم ہو۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر خالد فاروق قاضی، ایگزیکٹو ممبران اختر امین، نوید کنول، ملک عتیق، تاجر نمائند وں رانا عبدالقدوس( صدر)، حاجی غلام مصطفی( ممبر ایف پی سی سی آئی(,بیرسٹر ریحان جاوید رانا (جنرل سیکرٹری) دیگر جیولرز مری روڈ اینڈ راولپنڈی ڈویژن احتجاجی کیمپ میں موجود تھے۔