• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پولیس کا کریک ڈاؤن، 6 ملزمان گرفتار، منشیات،آئس،اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کریک ڈاؤن جاری ہے، اس سلسلہ میں تھانہ کوہسار ، تھانہ شالیمار ، تھانہ کھنہ اور تھانہ پھلگراں پولیس ٹیموں نے 06 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں آئس، 04 عدد مختلف بور کے پستول معہ ایمونیشن اورتین عدد خنجربرآمد کرلئے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
اسلام آباد سے مزید