• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی،قتل وڈکیتی کے گرفتار دو مجرموں عمر قید اور جرمانے کی سزا

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی نے ڈکیتی و قتل کے مقدمہ میں گرفتار دو مجرموں کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی، تھانہ صدر واہ کینٹ میں گزشتہ برس اپریل میں درج کیس کے مطابق اسحاق اور وقاص نامی ملزمان نے دوران ڈکیتی فائرنگ کر کے ایک ادویات ساز کمپنی کے سیکورٹی گارڈ کو قتل کر دیا تھا، جرم ثابت ہونے پر گزشہ روز عدالت نے دو مجرموں کو قتل کے جرم میں عمر قید اور ڈکیتی کے جرم میں دس دس برس قید اور پانچ پانچ لاکھ روپے ہرجانہ اور دو دو لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔
اسلام آباد سے مزید