ملتان(سٹاف رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی، موبائل فونز اور موٹر سائیکلز سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے، تفصیلات کے مطابق تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں حماد احمد سے چار ڈاکو 12ہزار روپے اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ قادر پورراں کے علاقے میں احمد فراز سے تین ڈاکو نقدی اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے جبکہ تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقے میں زاہد حسین کا سولر انورٹر، ساجد کی موٹر و تار، سٹی شجاع آباد کے علاقے میں عاصم نواز کے کیمرے اور تار، راجہ رام کے علاقے میں محمد ارشد کی موٹرسائیکل، موبائل فون اورکھاد، صدر جلالپور کے علاقے میں فراز کی سولر پلیٹیں، اسحاق کی بکریاں، بستی ملوک کے علاقے میں عامر حسین کی بکری، مخدوم رشید کے علاقے میں ساجد حسین کی موٹر اورایل سی ڈی، گلگشت کے علاقے میں عرفان کا سامان، اسلام کا موبائل فوناور داؤد کی موٹرسائیکل، بی زیڈ کے علاقے میں احمد کی نقدی و طلائی زیورات، ڈی ایچ اے کے علاقے میں صابر کی موٹرسائیکل، دانش کا سامان، مشتاق کا موبائل فون، صدر کے علاقے میں شاہد کا ٹرانسفارمر، الپہ کے علاقے میں محسن کی نقدی و موبائل فونز، نیو ملتان کے علاقے میں ارسلان ماجد کی موٹرسائیکل، عاصم شاہ کے4لاکھ 99ہزار روپے، شہزاد احمد کی نقدی و طلائی زیورات،شاہ رکن عالم کے علاقے میں عابد حسین اور عتیق الرحمان کے موبائل فونز، شارون کی نقدی، سیتل ماڑی کے علاقے میں حبیب الرحمان اور اظہار کے موبائل فونز، دہلی گیٹ کے علاقے میں احسان الہٰی کے گھر سے نقدی و طلائی زیورات، بدھلہ سنت کے علاقے میں غلام عباس کا موبائل فون، اللہ رکھا کی موٹرسائیکل، حرم گیٹ کے علاقے فہد حیدر کی موٹر سائیکل، کپ کے علاقے ریما ستار کے گھر سے سامان، کینٹ کے علاقے میں احمد نوازکا موبائل فون، عبدالمعین کی موٹر سائیکل، جلیل آباد کے علاقے میں نمرہ عامر، سعد اعوان ،بابر لیاقت کے موبائل فونز، مظفر آباد کے علاقے میں خدا بخش کا گھریلو سامان، شاہ شمس کے علاقے میں افضل کی موٹر سائیکل، عبدالستار کا موبائل فون اور ممتاز آباد کے علاقے میں وسیم کا موبائل فون چوری ہوگیا، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔