ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع کونسل ملتان میں ٹھیکے داران اور انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے مابین صلح نہ ہوسکی ، بتایا گیا ہے کہ ضلع کونسل ملتان میں ٹھیکے دار وں اور سینئر سب انجینئر اعجاز ارشد، چوہدری سلیم اور اسلم انصاری کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں ، ٹھیکے دار ایسوسی ایشن کے صدر سجاد بھٹہ سمیت دیگر عہدے داران کی مداخلت پر غیر مشروط صلح ہوئی ، لیکن بعد ازاں صلح زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکی ہے۔