• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپیشل سیکرٹری شہباز حسین کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر شہباز شریف ہسپتال کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) سپیشل سیکرٹری شہباز حسین نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر شہباز شریف ہسپتال کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ ڈی جی ہیلتھ سروسز جنوبی پنجاب ڈاکٹر سید علی مہدی اور سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر صوبان ضیا بھی موجود تھے،ایم ایس ڈاکٹر تنزیل الرحمن نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی و انتظامی سہولیات پر بریفنگ دی، سپیشل سیکرٹری نے مختلف وارڈز کا معائنہ، صفائی کے انتظامات اور ڈاکٹروں کی حاضری چیک کی جبکہ مریضوں و لواحقین سے سہولیات کے معیار بارے دریافت کیا۔
ملتان سے مزید