ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو، رینجرز اور پولیس کی جوائنٹ ٹیموں کاریجن بھر میں نادہندگان کے خلاف آپریشن، سٹی سب ڈویژن حاصل پور اور ٹھینگی سب ڈویژن وہاڑی کے علاقوں میں 78لاکھ روپے کے ڈیفالٹرز کے کنکشنز منقطع کردیےگئے، سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو بہاولپور سرکل ملک یعقوب احمد اور ونگ کمانڈر رینجرز کی نگرانی میں سٹی سب ڈویژن حاصل پور میں نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا گیا،ایس ڈی او سی سب ڈویژن حاصل پور ریحان یوسف کی سربراہی میں میپکو، رینجرز اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے تلہار، بونگہ، جمال پور، قلندر شاہ، نیو جمال اور قیوم آباد میں 55 لاکھ روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر 6 نادہندگان کے کنکشنز منقطع کر دئیے اور نادہندگان کے زیر استعمال 6 میٹرز اور 400 فٹ تاریں بھی اتار کر قبضہ میں لے لیں،آپریشن کے دوران نادہندگان سے 50 ہزار روپے وصول کرکے خزانے میں جمع کروائے گئے، سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو وہاڑی سرکل ملک وسیم اختر اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیر نگرانی ایکسیئن وہاڑی ڈویژن عمار صدیقی اور ایس ڈی او ٹھینگی سب ڈویژن اعجاز امین کی سربراہی میں جوائنٹ فورسز نے چک 93، چک 111، چک 169 اور شتاب گڑھ میں 23 لاکھ روپے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر 4 نادہندگان کے میٹرز اور 2 ٹرانسفارمرز اتار لئے۔ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 7 لاکھ روپے وصول کئے گئے۔