ملتان (سٹاف رپورٹر)غیر معیاری خوراک بیچنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں‘ پاپڑ فیکٹری، ہوٹل اور ہول سیل پوائنٹ کی چیکنگ، 230 کلو غیر معیاری سنیکس، 50 کلو جعلی پیکنگ میٹریل، 15 کلو گلی سڑی سبزیاں تلف، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 3 فوڈ پوائنٹس کو 1 لاکھ 15 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے،فوڈ سیفٹی ٹیموں نے یہ کارروائیاں بوریوالا میں کینال روڈ مرضی پورہ اور نصرت پٹرول پمپ کے قریب کیں، باسی اور گلی سڑی سبزیوں کے استعمال پر ہوٹل کو 40 ہزار روپے جرمانہ،پاپڑ کی تیاری میں ناقص آئل کے استعمال، سکریٹ پیکنگ مٹیریل کی موجودگی پر سنیکس یونٹ کو 40 ہزار اورایکسپائری اشیاء کی موجودگی پر ہول سیل سٹور کو 35 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔