ملتان(سٹاف رپورٹر ) ڈاکٹر عارف ہانس جنرل سیکرٹری تحریک انصاف لیبر ونگ جنوبی پنجاب نے کہا ہے کہ ٹرمپ کا بیس نکاتی منصوبہ عالمی قوانین کی پامالی، انسانیت کے خلاف جرم اور فلسطینی عوام کے قتل عام کی کھلی سازش ہے۔ وزیراعظم کی حمایت قومی غیرت کے منافی اور قائداعظم کے نظریے سے صریح انحراف ہے۔دو ریاستی حل دراصل ایک دھوکہ ہے جس کا مقصد غزہ کو صفحہ ہستی سے مٹانا ہے ہم اس منصوبے کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ پاکستان ہر عالمی فورم پر فلسطین کے اصل بیانیے اور حق خود ارادیت کی بھرپور نمائندگی اور حمایت کرتے ہیں اورہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر اپنا مؤقف واپس لے اور فلسطینی عوام کی عملی حمایت کرے۔