• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل پاکستان بیڈ شیٹس اینڈ اپ ہولسٹری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا جلالپور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

ملتان ( سٹاف رپورٹر) آل پاکستان بیڈ شیٹس اینڈ اپ ہولسٹری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (APBUMA) کے وفد نے جلالپور پیر والا کے ان علاقوں کا دورہ کیا جو حالیہ تباہ کن سیلاب سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ دورے کا مقصد متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی اور ان میں امدادی سامان کی تقسیم تھا، ایسوسی ایشن کی جانب سے فیصل آباد سے سولر پلیٹس، پنکھے اور وائرنگ کے تاروں پر مشتمل امدادی سامان بھجوایا گیا جو آج جلالپور پیر والا کی خیمہ بستی میں متاثرین کے درمیان تقسیم کیا گیا، اس موقع پر سرپرست APBUMA سید محمد عاصم شاہ، سینئر نائب چیئرمین سید محمد احسن شاہ، سیکریٹری جنرل راؤ دلشاد، زونل سیکریٹری افضل اسحاق اور فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے حاجی محمد عابد موجود تھے۔
ملتان سے مزید