ملتان(سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران چوک گھنٹہ گھر کے صدر فہداسحاق سانگی نے کہا ہے کہ تجاوزات کی آڑ میں چھوٹے تاجروں پر مقدمات اور بھاری جرمانوں کا سلسلہ فوری ختم کیا جائے اور درج مقدمات خارج کیے جائیں، پیرا فورس کا نامناسب رویہ انتہائی شرمناک ہے جو دکانوں کے اوپر چڑھنے والے سٹیپ تک گرارہے ہیں اور ملتان کے مین چند بازاروں کو ٹارگٹ کر لیا ہے جہاں پر غریب شہریوں کو سستے داموں اشیا میسر ہوتی تھیں وہ سہولت تک چھین لی گئی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے تاجروں اور دکانداروں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب فوری نوٹس لیں، بصورت دیگر تاجر برادری دکانیں بچاؤ تحریک چلانے پر مجبور جائے گی۔