• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ ، متاثرہ خاندانوں کی حالت زار کا جائزہ لیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندانوں کی حالت زار کاجائزہ لیا، انہوں نے اس موقع پر مختلف مقامات پر تعینات جوائنٹ سروے ٹیموں کی کارکردگی چیک کی اور ٹیم ممبران سے بریفنگ حاصل کی،ڈپٹی کمشنر نے سروے ٹیموں کو ہدایت کی کہ متاثرہ خاندانوں کے نقصانات کا اندراج، شفافیت اور درستگی کے ساتھ کیا جائے تاکہ کسی بھی حق دار کو امداد سے محروم نہ ہونا پڑے،انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ اولین ترجیح ہے۔
ملتان سے مزید