• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا، صوبائی محتسب پنجاب کی خدمات سے آگہی سے متعلق سیمینار

ملتان (سٹاف رپورٹر) صوبائی محتسب پنجاب کی خدمات، ذمہ داریوں اور کامیابیوں کے بارے میں سول سوسائٹی کو آگہی فراہم کرنے سے متعلق سیمینارجامعہ زکریا سب کیمپس لودھراں میں منعقد ہوا،مشیر صوبائی محتسب پنجاب شازیہ بشیر، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد سلیم خان اور محمد شبیر چوہدری، ڈائریکٹر سب کیمپس لودھراں نے خطاب کرتے ہوئے "آپ کی سنوائی" کے موضوع پرتفصیلی روشنی ڈالی جسکا مقصد یونیورسٹی اساتذہ اور طلبہ کو محتسب پنجاب کے کردار سے آگاہ کرنا تھا جس میں عوامی شکایات کا ازالہ، انتظامی انصاف کی فراہمی اور خواتین کے حقوق کا تحفظ شامل ہے۔ شرکا کو شکایت درج کروانے کے طریقہ کار، ادارے کے دائرہ کار اور کامیاب کیس اسٹڈیز کے ذریعے محتسب پنجاب کی خدمات کی افادیت سے روشناس کرایا گیا۔تقریب میں مختلف تعلیمی پس منظر رکھنے والے طلبہ نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید