ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، منشیات فروشی، بھیک مانگنے اور ٹریفک حادثے سمیت دیگر جرائم میں ملوث درجنوں افراد کے خلاف مقدمات درج، بھاری مقدار میں منشیات برآمد ، تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،کینٹ پولیس نے ملزم دلشاد حسین سے 10لیٹر شراب، چہلیک پولیس نے ملزم عمران سے 1100گرام ہیروئن، شاہ شمس پولیس نے ملزم اقبال سے 25لیٹر شراب ،ملزم ندیم مسیح سے 10لیٹر شراب ،شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم محمد حسن سے 15لیٹر شراب اور الپہ پولیس نے ملزمہ شبانہ سے 40گرام آئس برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ، پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،سیتل ماڑی پولیس نے ملزم ریاض سے پسٹل جب کہ الپہ پولیس نے ملزم ظفر سے پسٹل مع دوگولیاں برآمد کرلیں،پولیس نے بھیک مانگنے کے الزام میں 18فراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، پولیس نے زیادتی کے مقدمہ میں بیانات سے منحرف ہونے کے الزام میں خاتون سمیت دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، حادثات کے مختلف واقعات میں دو افراد کے جاں بحق ہونے کے الزام میں پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،بستی ملوک پولیس نے وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا،مخدوم رشید پولیس نے شہری کو گولی مارکر زخمی کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،قادر پورراں پولیس نے خاتون کو اغوا کرنے کے الزام میں ایک نامزد اور پانچ نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،بستی ملوک پولیس نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،قطب پور پولیس نے شہری کو بوگس چیک دینے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ تھانہ ممتاز آباد پولیس نے امانت میں خیانت کرنے اور شہری کو دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔