• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی 5.1 روپے فی لیٹر مہنگا

اسلام آباد (عاطف شیرازی) پیٹرول اور ڈیزل کےبعدمٹی کے تیل کی قیمت میں اضافےکانوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، مٹی کا تیل پانچ روپے ایک پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا،اطلاق آج سے کیا گیا ،اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 184روپے97 پیسےفی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 179روپے 96پیسے فی لیٹرتھی-وزارت خزانہ نےرات گئےپیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا تاہم مٹی کے تیل کی قیمتوں کے حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئیں تھیں۔گزشتہ روز اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا-

اہم خبریں سے مزید