اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) کراچی کی رہائشی خاتون نے اپنے امریکی شوہر عمیس عبداللہ صدیقی سے بچا و اور اس کی گرفتاری کیلئے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے اپیل کر دی ، فاطمہ جعفری نے بتایا کہ کراچی کا رہائشی عمیس عبداللہ صدیقی اس وقت امریکہ میں مقیم ہے۔مختلف عدالتوں سے مفرور ہونے کے بعد بیرون ملک سے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ اس نے جھوٹ بول کر فاطمہ سے شادی کی اور تقریباً 8 کروڑ روپے ہتھیا لئے اور خاموشی سے امریکہ روپوش ہو گیا۔