• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وارداتیں، شہری گاڑی، 11 موٹر سائیکل اور موبائل فونز سے محروم ہو گئے

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں وارداتوں میں شہری گاڑی ،11موٹرسائیکل اور موبائل فونز سے محروم ہو گئے۔ڈکیتی، سرقہ بالجبر نقب زنی اور چوری کی وارداتوں میں لاکھوں روپے لوٹ لئے گئے۔ راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی 9موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ، تھانہ ریس کورس کے علاقہ ڈھوک چودھریاں میں داؤد گل سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل اور موبائل ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ افشاں کالونی میں سیف الرحمان اور محمد خلیل خان سے گن پوائنٹ پر موبا ئل اور تین ہزارروپے ،تھانہ روات کو نجی سوسائٹی کی رہائشی اسمارہ خالد نے بتایا دو افراد میرے گھر میں داخل ہوئے میری بیٹیوں کو گن پوائنٹ پر نشانہ بنا کر 2 موبائل ، جو ٹیچر بچوں کو پڑھانے آیاتھا اسکا موبائل فون اور بٹوا،جو بچی کام کرتی ہے اسکا فون چھین کرفرار ہوگئے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں علی اسماعیل اور اس کے دوست ایان سے 3موبائل ،تھانہ نصیر آباد کے علاقہ بھاٹہ چوک میں شہری سے 3ہزار روپے اورموبائل چھین لیا گیا، ڈھوک کالاخان میں عبیدالرحمن کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے ،سسکتھ روڈ پرقائداعظم سکول روڈ پر راجہ ابرار کے گھر سے 10 ہزار روپے، سونا مالیتی 10ہزار روپے اور موبائل چوری کر لیاگیا۔ ادھروفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چوری کی5وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ دو موٹر سائیکل چوری جبکہ ایک 2موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ایک گھر کے تالےٹوٹ گئے۔
اسلام آباد سے مزید