راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے نیتن یاہو کو درندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے وہ بین الاقوامی قوانین کو ماننے سے بھی انکاری ہے ملک کے اندر جو لوگ مسلح افواج پر تنقید کر رہے ہیں یہ بدقسمتی ہے اس کے لئے ہمیں اپنی پالیسی دینا ہو گی ،سیاست کی جنگ سیاست کے اندر اچھی لگتی ہے ۔ان خیالات کے اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک اہم پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر وائس ایڈمرل (ر) عبدالعلیم اور ائیر وائس مارشل (ر) پرویز نواز، میڈیا کوآرڈینیٹر خالد محمود قاضی سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ پاکستان پر ہونے والے حملے میں اسرائیل ملوث تھا، امریکہ نے بھی کہا ہے کہ پاکستان ذخائر سے بھرا ہوا ہے ،امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان میں اتنا تیل ہے کہ بھارت بھی مانگے گا جو معاہدے امریکہ کے ساتھ ہوئے ہیں اس کے بعد ٹیرف کو بھی کم کیا گیا ۔ہماری ریاست امریکہ کے ساتھ نہیں ہے لیکن چائنہ ہمارا ایک بہترین دوست ہے انڈیا برصغیر کی ایک بوگی ہے اور پوری دنیا کو معلوم ہے کہ ہم پاکستان پر اعتماد کر سکتے ہیں ہمیں اپنی لیڈرشپ پر اعتماد ہے کہ یہ پاکستان کے لئے بہتر اقدامات کررہے ہیں۔