اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کا امن منصوبہ توازن اور عملی حیثیت کے سوالات اٹھاتا ہے۔ منصوبہ زیادہ تر اسرائیلی حکام کے مفاد میں دکھائی دیتا ہے۔فلسطینیوں پر زبردستی کا کوئی فیصلہ مسلط نہیں کیا جا سکتا۔کوئی ایک جماعت یکطرفہ طور پر فلسطین کے حوالے سے ریاست کا طے نہیں کر سکتی۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پراٹی کی رہنما ملائکہ رضا اورسینئر نائب صدرپاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب رانا فاروق سعیدنے کیا۔ملائکہ رضا نے کہا کہ فلسطین کے مستقبل کا فیصلہ صرف فلسطینی عوام کا حق ہے۔ کوئی بھی زبردستی فیصلہ فلسطینی عوام پر مسلط نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان کا مؤقف پارلیمنٹ اور وسیع سیاسی مشاورت کے بعد طے ہونا چاہیے۔ بین الاقوامی قانون کے مطابق فلسطین ایک مقبوضہ علاقہ ہے۔ امن منصوبے کی شرائط فلسطینی نمائندوں کی رضامندی سے طے ہونی چاہئیں۔ ہر امن کوشش میں فلسطینی عوام کی خودمختاری اور حقوق کا احترام ضروری ہے۔