• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ گنڈاپور نے چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کیلئے درخواست دیدی

پشاور(نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کیلئے درخواست دیدی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لیتے ہیں‘ جیل سپرنٹنڈنٹ نے ملاقات بند کی ہے،ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اتمانخیل نے چیف جسٹس سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ملاقات کیلئے دی جانے والی درخواست چیف جسٹس آف پاکستان کو ارسال کردی جس میں موقف اپنایاگیا ہے کہ علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر منتخب ہوئے اور صوبے کے وزیراعلی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں اور وزیراعلی بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لیتے ہیں۔ درخواست میں مزید کہاگیاہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر بانی سے ملاقات ہوتی رہی ہے لیکن اب جیل سپرٹنڈنٹ نے ملاقات بند کی ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر کی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید