اسلام آباد( کامرس رپور ٹر) ایف بی آر نے انفورسمنٹ کی ایک غیر معمولی کارروائی کرتے ہوئے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر کسٹمزڈیوٹی اور ٹیکس چوری گھپلے کے بڑے فراڈ کا سراغ لگایا، کراچی ائیرپورٹ پر محکمہ کسٹم نے بغیر ڈیوٹی ادا کیے 10کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کے لیپ ٹاپس، آئی پیڈز، آئی فونز، میک بُکس، پلے اسٹیشنز اور میموری کارڈز ضبط کر لیے ااور 38کروڑر وپے سے زائد کی ٹیکس چوری پکڑ لی ۔دو ایف آئی آر درج، ملوث کمپنی کے ملازمین گرفتار ،گیٹ پاس جاری کرنے والی خاتون زیرحراست، چئیرمین ایف بی آر نے کہا کہ ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام کسٹمز اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں،ایف بی آر کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کلکٹوریٹ آف کسٹمز ائیرپورٹ کراچی نے فوری طور پر دو ایف آئی آر درج کروا کر اس جرم میں ملوث کمپنی کے ملازمین کو گرفتار کر لیا۔