اسلام آباد( نیوز رپورٹر,)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور صدر جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ مولانا فضل الرحمن نے معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اسے سراہا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کو حرمین شریفین کی حفاظت کی سعادت نصیب ہونا قابل مسرت ہے۔ دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطی اور غزہ کی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔ گفتگو میں غزہ میں مستقل امن اور پاکستان کے امن کی کوششوں میں اہم کردار پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔