• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدہ معرکہ حق کی فتح کا مرہون منت ،خواجہ آصف

سیالکوٹ ( نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ معرکہ حق کی فتح کا مرہون منت ہے،معاہدے کے بعد سعودی عرب میں ہماری افواج کی تعداد میں اضافہ ہوگا، اس معاہدے کے ثمرات سے پاکستان معاشی طور بھی مستحکم ہوگا۔ معاہدہ تاریخ ساز ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ سیالکوٹ کینٹ میں سابق صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس،ڈائریکٹر سیالکوٹ ائیر پورٹ عبد الغفور ملک سے ملاقات میں کیا،اس موقع پر حلقہ ایم پی اے فیصل اکرام ،منثا بٹ سمیت لیگی کارکن بھی موجود تھے،انہوں نے کہا کہ 75 سال میں ہم نے پہلے بھی دفاعی معاہدے کیے لیکن مشکل وقت آیا تو معاہدے کرنے والوں نے مدد نہیں کی۔
اہم خبریں سے مزید