• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے پہلے ہندو افسر گیان چند نے روس میں ناظم الامور کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) پاکستان کے پہلے ہندو افسر گیان چند نے روس میں ناظم الامور کا چارج سنبھال لیا۔ گیان چند قابل اور باصلاحیت افسر ، اہم مشن کی سربراہی، ماسکو میں چار ملکی مشاورت و ماسکو فارمیٹ کی میزبانی کرینگے۔ شفقت علی خان یو اے ای میں پاکستان کے سفیر مقرر،فیصل نیاز ترمذی اگلے ماہ روس میں نئے پاکستانی سفیر ہوں گے۔ محمد خالد جمالی نے ماسکو سے ہیڈکوارٹر رپورٹ کر دی،ایڈیشنل فارن سیکرٹری برائے ایڈمنسٹریشن مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔پاکستان کی فارن سروس کے سینئر ہندو افسر گیان چند نے روس میں پاکستان کے ناظم الامور کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ وہ پاکستان کی تاریخ میں پہلے ہندو افسر ہیں جنہیں پی فائیو (اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل پانچ اراکین) میں سے کسی ملک میں مشن کی سربراہی کا موقع ملا ہے۔اسلام آباد سے اعلیٰ سفارتی ذرائع نے ہفتہ کے روز جنگ/دی نیوز کو بتایا کہ ماسکو میں پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی نے اپنی ذمہ داریاں چھوڑ دی ہیں اور ہیڈکوارٹر رپورٹ کر دی ہے۔ گیان چند جو ماسکو کے سفارتخانے میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن اور ہیڈ آف چانسری ہیں نے ناظم الامور کے طور پر چارج سنبھال لیا ہے۔گیان چند ایک قابل اور باصلاحیت افسر ہیں۔
اہم خبریں سے مزید