• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خودمختار فلسطینی ریاست کو اپنا اسلحہ اور مزاحمتی نظام منتقل کر دیں گے، حماس کے سینئر رہنما موسیٰ ابو مرزوق

کراچی (نیوز ڈیسک) فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سینئر رہنما موسی ابو مرزوق نے اعلان کیا ہے کہ تحریک مستقبل میں قائم ہونے والی خودمختار فلسطینی ریاست کو اپنا اسلحہ اور مزاحمتی نظام منتقل کر دے گی، حماس کے ایک اور رہنما نے کہا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کا آغازجلد ہوگا۔قطر کے نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ کا مستقبل ایک قومی مسئلہ ہے، جس کا فیصلہ صرف حماس نہیں کر سکتی۔ابو مرزوق نے واضح کیا کہ حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کے بنیادی خدوخال کو تسلیم کیا ہے، تاہم اس پر عملدرآمد کے لیے تفصیلی مذاکرات کی ضرورت ہے۔

اہم خبریں سے مزید