کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ میں امداد لے جانے والے انسانی حقوق کے قافلے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے گرفتار رکن نے اسرائیلی جیل میں اسلام قبول کرلیا۔ترک خبررساں ایجنسی کے مطابق فلوٹیلا میں شامل کشتی ’ماریا کرسٹن‘ کے اطالوی کپتان توماسو بورٹولازی نے اسرائیلی فوج کی جانب سے گرفتار کیے جانے کے بعد جیل میں اسلام قبول کرلیا۔ اسرائیلی جیل سے رہائی کے بعد ترکیہ پہنچنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے توماسو نے کہاکہ وہ اس لیے فلوٹیلا میں شامل ہوئے کیونکہ ان کے خیال میں یہی وہ بہترین کام تھا جو وہ فلسطینیوں کے لیے کرسکتے تھے۔